Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راشن کا جھانسہ دے کر 2 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی

ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں
شائع 05 اپريل 2024 03:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہورکے علاقے راوی روڈ کےقریب راشن کا جھانسہ دیکربھیک مانگتی دو بچیوں سے مبینہ زیادتی کا معاملے پر پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق راوی روڈ کے قریب راشن کا جھانسہ دیکربھیک مانگتی 2 بچیوں سے مبینہ ذیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی عمریں 12 سال اور15سال ہیں۔

زیادتی کرنے والے ملزمان پھول فروش اورسگے بھائی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان راشن کا جھانسہ دیکربچیوں کو کارخانہ میں لے گئے تھے، کارخانے میں نشہ آورجوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی جانب سے کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

lahore

lahore police

Rape

ravi road