Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی
شائع 05 اپريل 2024 12:43pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر قانون دان بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ میرے مؤکل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دینے کی استدعا ہے۔

بعدازاں عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

pti

ECL

Babar Awan

Islamabad High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Exit Control List (ECL)