Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

گوگل کا نیا فیچر، اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر ڈھونڈنا ممکن ہوگیا

یہ فیچر صارفین کو موبائل فون کی لوکیشن معلوم کرنے میں مدد کر سکتا ہے
شائع 05 اپريل 2024 12:32pm

موبائل فون صارفین کے لیے ایک اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اگر موبائل چوری ہو جائے یا گمشدہ تو اسے کس طرح ڈھونڈا جائے، گوگل کی جانب سے اس حوالے سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اب اپنے ایک فیچر کو مزید اپڈیٹ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب صارفین کے لیے موبائل فون تلاش کرنا آسان ہو سکتا ہے۔

فائنڈ مائی ڈیوائس کے ذریعے صارفین عام طور پر گمشدہ موبائل کی لوکیشن انٹرنیٹ کے ذریعے معلوم کر سکتے تھے، اس سب میں انٹرنیٹ کنیکشن ضروری ہوتا تھا۔

تاہم اب گوگل کی جانب سے فیچر میں اپڈیٹ کے مطابق آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کیا جا سکے گا، گوگل کی جانب سے اس فیچر پر کام کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا، تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے لانچ کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

فائنڈ مائی ڈیوائس ایک ایسا فیچر ہے، جس کے تحت صارف اپنے گمشدہ یا چوری شدہ موبائل کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور فون کو لاک کر سکتا ہے۔

تاہم اس کے لیے انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت درکار تھی، تاہم اب نئی اپڈیٹ سے صارفین کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے گوگل نے چند صارفین کو اپڈیٹ کے حوالے سے ای میل بھی کی تھی۔
موبائل فون کی تلاش کے لیے گوگل کی جانب سے دنیا بھر کے اینڈرائیڈ ڈٰوائسز سے مدد لی جائے گی۔

جبکہ یہ آف لائن ٹریکنگ فون کے بلیو ٹوتھ سگنل کو متحرک رکھ کر ہوگی، اور فون بند ہونے کے باوجود جاری رہے گی۔

google

Robbery

find my device

lost mobile