Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

عالیہ رشید ڈائریکٹر پی سی بی میڈیا کے عہدے سے مستعفیٰ، سمیع برنی دوبارہ تعینات

گزشتہ برس اکتوبر میں پی سی بی نے عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 02:54pm

عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا تعینات کردیا گیا۔

پی سی بی ڈائریکٹرز کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید بھی اپنے عہدے سے بھی مستعفی ہوگئیں۔

عالیہ رشید سابق چئیرمین ذکا اشرف کے دور میں ڈائریکٹر میڈیا مقرر کی گئی تھیں، عالیہ رشید نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنےاستعفے کی تصدیق کی۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ عالیہ رشید کے مستعفی ہونے وجہ ذاتی وجوہات ہیں، عالیہ رشید کا استعفیٰ میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔

عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا، سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفی کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے۔

سمیع برنی اس سے پہلے بھی پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا رہ چکے ہیں۔

سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے سمیع برنی کو ہٹا کر ویجلنس ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا تھا اور پھر ملازمت سے بھی فارغ کردیا تھا۔

سمیع برنی نےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے اپنی ملازمت بحال کرائی تھی اور ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر ندیم خان کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور سینئیر صحافی عامر میر کو چئرمین محسن نقوی کا کنسلٹنٹ میڈیا تعینات کر دیا گیا ہے۔

PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pcb director media

Aalia Rasheed