Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر گفتگو

باہمی ٹی ٹونٹی سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ تیاری میں معاون ثابت ہوگی، محسن نقوی
شائع 05 اپريل 2024 11:47am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی اور کرکٹ سمیت دوطرفہ سکیورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی گفتگو ہوئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد بھی دی۔

PCB

mohsin naqvi

British High Commission