Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور سے لاکھوں کی منشیات لاہور اسمگل کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے منشیات برآمد ہوئی، پولیس
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 12:57pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو مانگا منڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے منشیات برآمد ہوئی۔ جس کے بعد میاں بیوی کو گرفتار کرکے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لاکھوں روپےمالیت کی 21 کلو 600 گرام چرس، 6 کلو افیون برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد پھول اور سانیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے انھیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

Punjab police

drugs

Crime