Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

عیدالفطر پر بینک کتنے دن بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بھی عید کی سرکاری تعطیلات منائیں گے
شائع 05 اپريل 2024 08:14am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے 10 اپریل سے 12 اپریل تک بند رہیں گے۔

تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بھی عید کی سرکاری تعطیلات منائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روزہ کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی جب کہ 6 روزہ ورک ویک پر کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک 4 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

eid holidays

Eid ul Fitr

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

ramadan 2024