Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

تین شہروں میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں و 2 مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک اور ایک شہری جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق شہری درزی تھا، ہلاک ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلے
شائع 05 اپريل 2024 07:49am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

منچن آباد، وہاڑی اور پشین میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں اور 2 مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

پشین میں کلی لمڑان میں درزی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ٹیلر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو بھی مارا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

دوسری طرف وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈکیت ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، ڈکیتی سمیت 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، ملزمان نے ملک جواد لنگڑیال ایڈووکیٹ کا قتل کیا تھا۔

منچن آباد میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں ہوئیں اور ڈکو فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے سب سے پہلے سردار گڑھ کے قریب شہری کو رقم اور موبائل سے محروم کردیا۔

دودھ فروش سے بھی رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا جب کہ اچاڑکی کے قریب ڈاکوؤں نے غوث نام شہری کو لوٹ لیا۔

Punjab police

Crime

Street Crimes

Balochistan Police

Pakistan Law and order situation