Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلی میں رکھی اینٹیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، ایک زخمی

واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا، ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
شائع 04 اپريل 2024 06:45pm

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو جامع مسجد مصطفی کے قریب تعمیرات کی غرض سے لائی گئیں اینٹوں نے بچے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق گلی میں تعمیرات کی غرض سے لائے گئے سمینٹ کے بلاک رکھے تھے جن پر بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک کھیل کود کے دوران دو بچے بلاکس پر چڑھے اور اس دوران توازن بگڑنے پر گر پڑے۔

اینٹیں بچوں کے سر پر گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ شاہ زین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والےحسین کی عمر 8 سال ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کچھ بلاکس بچوں کے اوپر بھی گرے جس سے ان کے سروں پر چوٹیں آئیں، حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوا۔

Road Accident

Karachi Street Crimes

Children Died