Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان المبارک میں علما کے لیے دبئی کے گولڈن ویزوں کا اعلان

شیخ حمدان کی جانب سے مذہبی اسکالرز، موذن اور امام مسجد کی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 12:44pm

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے شیخ نے علمائے کرام سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے، جہاں علمائے کرام کو رمضان المبارک کے پیش نظر گولڈن ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

دبئی کے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے مساجد کے امام، موذن، مفتی اور مذہبی اسکالرز کو گولڈ ویزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم اس گولڈن ویزا کے لیے اہل وہی ہوں گے جنہوں نے 20 سال دبئی میں خدمت سرانجام دی ہوں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے مذہبی رہنماؤں کو مالی انعامات دینا کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جبکہ شیخ کی جانب سے یہ قدم سماجی خدمات کی بنا پر انہیں سراہتے ہوئے دیا جا رہا ہے، جبکہ عید الفطر پر سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مالی انعامات دیے جائیں گے۔

شیخ حمدان کی جانب سے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا، جو کہ اسلام کے صبر کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں۔

اس سے قبل شیخ حمدان کی جانب سے دبئی میں مؤذن اور امام مسجد کی مشاہرو میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اضافہ دبئی کے اسلامک افئیرز اینڈن چیریٹیبل ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام مساجد میں خدمات انجام دینے والوں پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے صدر کی ہدایات کے مطابق ماہانہ مالی الاؤنس بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت مساجد کے اسٹاف کے الاؤںس کی مد میں بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ملے گا۔

UAE

dubai

Mosque

golden visa

imam

Sheikh Hamdan bin Mohammed bin Rashid Al Maktoum

dubai crown prince