Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، جج کے دلچسپ ریمارکس

شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملزمہ نہیں ہیں، نیب پراسیکوٹر
شائع 04 اپريل 2024 11:24am
شیریں مزاری۔ فائل فوٹو
شیریں مزاری۔ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا. جسٹس ثمن رفعت امتیازکا کہنا تھا کہ کابینہ کے پاس اوربہت کام ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی سفارش کر دی تھی، ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی سفارش کردی تھی کیونکہ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کووزیراعظم کوخط لکھ کراطلاع دے دی تھی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیازکا کہنا تھا کہ کابینہ کے پاس اوربہت کام ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔

عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Islamabad High Court

shireen mazari