Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کیخلاف کیسز کسی بھی جج کے پاس جائیں گے، وہ بری کردے گا، راناثناءاللہ

عمران خان پراجیکٹ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا تو گرانے کا منصوبہ شروع ہوا،لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 04:35pm

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے الیکشن کومینج کیا، عمران خان کو وزیراعظم بنایا گیا، عمران خان کو سزائیں ہمیں ہرانے کے لیے دی گئیں، یہ کیسز کسی بھی جج کے پاس جائیں گے تو وہ عمران خان کو بری کردے گا۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ وہ پراجیکٹ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا بلکہ لانے والوں کئے گلے پڑ گیا۔

راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کو مینج کرکے لایا گیا، اس کے بعد اس کو گرانے کا پراجیکٹ شروع ہوا، عمران خان کے مقدمات کو جس طرح چلایا گیا وہ غلط تھا۔

اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو ایک ہفتے کے اندر تین مقدمات میں دی جانے والی سزائیں ہمیں ہروانے کیلئے دی گئیں۔ یہ کیسز کسی بھی جج کے پاس جائیں گے تو وہ تمام کیسز میں عمران خان کو بری کردے گا۔

رانا ثناء اللہ بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملانے کے معاملے کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

PMLN

imran khan

RANA SANAULLAH KHAN