Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجکاری کی خبروں نے پی آئی اے شیئر کی قیمت آسمان پر پہنچا دی

اصلاحات کی کوششوں کے بعد پی آئی اے کے حصص میں 650 فیصد سے زیادہ اضافہ
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 01:51am

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں اصلاحات کے بعد اس کے حصص (شئیرز) کی قدر میں 650 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ چند مہینوں میں پی آئی اے کے حصص کی قدر 4.50 روپے سے بڑھ کر 32 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحاتی عمل کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

پی آئی اے کے ایک شئیر کی قیمت 32 روپے ہونے کے بعد قومی ایئر لائن پاکستان کی 70 ویں بڑی شیئر ہولڈر بن گئی ہے۔

نومبر میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت پانچ روپے کے لگ بھگ تھی۔ نجکاری کی خبریں انے اور اصلاحات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد قیمت پڑھنا شروع ہوئی اور مارچ کے مہینے میں اس میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کے تمام مالی خسارے اور قرضے ختم ہوچکے ہیں کیونکہ اسے نجکاری سے قبل ود ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا اور کام اب کردیا کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کی کلیئرنس کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔

حالیہ پیش رفت کے بعد، پی آئی اے ہوابازی کے شعبے میں بڑے کھلاڑیوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک پرکشش موقع بن گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے خریداروں سے 3 مئی تک بولیاں مانگی گئی تھیں۔

حکومت پاکستان قومی ائیرلائن کے صرف 51 فیصد حصص فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جبکہ 49 فیصد شیئرز کی ملکیت حکومت کے پاس رہے گی۔

PIA Privatisation

PIA Shares