Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

وفاقی کابینہ کا چھ نکاتی ایجنڈا پرغورکیا جائےگا
شائع 03 اپريل 2024 07:48pm

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی صورتحال سمیت اہم امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا پرغورکیا جائےگا۔

کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اورنئےصدرکے تقررکی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

PMLN

federal cabinet

PM Shehbaz Sharif