Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے علاوہ دیگر تمام کیسز کی سماعتیں ملتوی

190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ
شائع 03 اپريل 2024 07:30pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے علاوہ دیگر تمام کیسز کی سماعتیں ملتوی کر دیں ہیں۔

کیسز کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کرنی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی کازلسٹ بھی منسوخ کی گئی ہے۔

عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور نیب ٹیم عدالت موجود تھی۔ عدالتہی احکامات کے مطابق ضمانت کی درخواست پر سماعت کی نئی تاریخ رجسٹرارآفس جاری کرے گا۔

imran khan

Lahore High Court

190 million pounds scandal

cypher case Imran Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail