Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈہ ٹماٹر، انڈہ گھوٹالہ یا کھوگینا جو بنانے میں آسان اور سحری کے لئے مفید ہے

ایک انڈے میں 6 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن بی 12، وٹامن بی 9 (فولیٹ) اور لیوٹین جیسے اجزاء جسم کا حصہ بنتے ہیں
شائع 03 اپريل 2024 06:12pm

ناشتے میں اکثر افراد انڈہ کھانا پسند کرتے ہیں بلکہ اسے اپنی پسند اور ذائقہ کے مطابق مختلف طریقوں سے پکا کر کھاتے بھی آج ہم آپکو انڈا ٹماٹر یا کھوگینا بنانے کا طریقہ بتائیں گے جو آسانی سے بن بھی جاتی ہے اور پوری دن آپکو توانائی بھی بخشتا ہے۔

انڈہ ٹماٹر،انڈہ گھوٹالہ یا کھوگینا بنانے کا طریقہ

ایک فرد کے لئے ایک انڈہ کافی ہے تو سب سے پہلے آپ ایک درمیانی پیاز کو چاپ ( یعنی باریک ٹکروں ) میں کاٹ لیں، ساتھ ساتھ ایک چھوٹا ٹماٹر بھی پیاز کی طرح کاٹ لیں ۔ ایک ہری مرچ اور تھوڑا سے دھنیا بھی گارنیشنگ کے لئے باریک باریک کاٹ لیں۔

ایک نان اسٹیک پین میں دو چائے کا چمچہ تیل شامل کریں، تیل ہلکا گرم ہونے پر اس میں چاپ کی ہوئی پیاز ڈال دیں، جوں ہی پیاز گولڈن ہونا شروع ہوجائے تو اس میں چٹکی سے ثابت زیرہ اور 2 سے 3 کڑہی پتے ڈال دیں۔

30 سیکنڈ اس مکسچر کو بھون لیں اور پھر اس میں چاپ کی ہوئی ٹماٹر کو شامل کر دیں۔ ٹماٹر ڈالنے کے بعد اس کو 20 سیکنڈ تک بھون لیں اور آدھے کپ سے کم تھوڑا کم پانی اس میں ڈال کر اس کو دھیمی آنچ پر ڈھک کر اس وقت تک پکنے دیں جب تک ٹماٹر گَل نہ جائے ٹماٹر کے گَلنے کے بعد اس انداز میں چمچ چلائیں کہ ٹماٹر پیسٹ کی شکل اختیار کر لے۔

ٹماٹر اور پیاز کا مکسچر تیار ہونے کے بعد اس میں حسب ضرورت پیسی ہوئی لال مرچ، چٹکی برابر ہلدی، حسب ضرورت چکن پاوڈر اور نمک شامل کر دیں اور پھر سے اس کو مکس کرنا شروع کردیں ( اگر مصالحے پین میں لگنا شروع ہوں تو اس میں آپ تھوڑا سا پانی بھی شامل کر سکتے ہیں ) مصالحوں کو دھیمی انچ پر بھونے کے بعد چولہے کو تیز کر کے اس میں پھینٹا ہوا انڈا شامل کردیں اور چمچے کو چلاتے رہے یہاں تک کے انڈہ مکسچر میں اچھی طرح مل جائے۔

1 منٹ تک تیز آنچ پر انڈے کو مسلسل مکس کرنے کے بعد اب اس کو پلیٹ میں نکال لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کر لیں، آپکا مزے دار کھوگینا تیار ہے۔

دسترخوان

Ramzan

ramzan especial

ramzan recepi