Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے

کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 03 اپريل 2024 03:55pm

وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان سونپ دیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

5 وفاقی وزراء کو اضافی قلم دان تفویض کر دیے گئے، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کو وزارت مواصلات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور اور ہم آہنگی کی ذمہ داری مل گئی جبکہ وزیرِ صنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطے کا اضافی قلم دان مل گیا جبکہ وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

federal cabinet

اسلام آباد

federal government

Federal Minister

PM Shehbaz Sharif