Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک بھاگنے والا امارات سے گرفتار

پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سرگرم
شائع 03 اپريل 2024 02:55pm

پنجاب پولیس نے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے، فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم صابر علی 3 سال قبل شہری سے 30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کے لیے تحرک جاری رکھا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ملزم کو میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

UAE

lahore

Interpol

Punjab police

UNITED ARAB EMIRATES

fraud case