Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور اور مانسہرہ میں بارش، کاغان ویلی میں برفباری، جاتی سردی پھر لوٹ آئی

کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم اچانک ٹھنڈا ہوگیا
شائع 03 اپريل 2024 02:36pm

پشاور، مانسہرہ اور گرد ونواح میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، کاغان ویلی میں برفباری اور بالاکوٹ میں ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی۔

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور گرد ونواح میں بارش ہوئی ہے، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مانسہرہ اور گردونواح میں تیز بارش اور کاغان ویلی میں برفباری ہوئی ہے جبکہ بالاکوٹ میں ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سردی کا راج ہے، شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم اچانک ٹھنڈا ہوگیا۔

مظفرآباد کے شہریوں نے گرم کپڑے، سویٹر اور کوٹ پہن لیے جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی اور وادی لیپہ میں بھی موسم سرد ہوگیا۔

وادی نیلم، وادی لیپہ، جہلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جبکہ بلند چوٹیوں پر برفباری کے باعث علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

مزید پڑھیں

غذر میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے کن شہروں میں مزید بارش اور برفباری ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کن علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

peshawar

Rain

Mansehra

snowfall

rainy weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

snow fall

Snowfall Prediction