Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں غداریا محب وطن کے سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، بتائیں حساس مقامات کوکس نےجلایا؟ علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی حکومت سازش کےتحت گرائی گئی، سائفرکےپیچھےکون تھا قوم کےسامنےآناچاہئے ،علی امین گنڈاپور
شائع 02 اپريل 2024 10:12pm

علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کوجوکچھ ہوا،حقائق قوم کےسامنےآناچاہئیں، 9 مئی سےفائدہ کس کوہوا اور کس کونقصان ہوا؟ ہمارےکارکنان پرناجائزایف آئی آرزکاٹی گئیں ہماری ایک خاتون کو9ماہ تک مختلف جیلوں میں گھمایاگیا، ہمیں غداریا محب وطن کے سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، بتایا جائے حساس مقامات کوکس نےجلایا؟

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوغیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، گرفتاری کےوقت موجودکیمرےکہاں چلےگئے تھے ؟ 9 مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

سینیٹ الیکشن کے حوالےس ے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہم مخصوص نشستوں پرجعلی ممبران کوحلف نہیں لینےدیں گے۔ آج خیبرپختونخوامیں سینیٹ الیکشن کوملتوی کیاگیا، ہم اپنی خواتین کےساتھ کھڑےہیں،حق لےکررہیں گے۔

امین گنڈاپور کا مذید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سازش کےتحت گرائی گئی، سائفرپرآج تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا، سائفرکےپیچھےکون تھا،قوم کےسامنےآناچاہئے۔

ججز کے معاملے پر علی امین گنڈاپور بولے کہ ججزکےخط پرفل کورٹ بننا اور کیس کی سماعت براہ راست دیکھائی جاناچاہئے۔

Ali Ameen gandapur

governor kpk

KPK Government

9 May

cypher case Imran Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)