Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرتی ہے اور وہ رہا ہوجاتے ہیں، آئی جی سندھ

کرائم پرقابوپانےکیلئےکرمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے،آئی جی سندھ غلام نبی میمن
شائع 02 اپريل 2024 09:44pm

آئی جی سندھ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ہےآئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرتی کچھ عرصے بعد جرائم پیشہ افراد رہا ہوجاتے ہیں۔

غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ دنیامیں کرائم ہوتا ہے،قابو پانے کیلئے تمام ادارےکام کرتے ہیں، جرائم پرقابو پانےکیلئےکرمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کے اچھے کاموں کو بھی سراہنے کی ضرورت ہے، پولیس کے ساتھ تمام اداروں کوفرائض انجام دینے چاہیے۔

karachi

IG Sindh

Karachi Street Crimes

Ghulam Nabi Memon