Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مغوی بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی کریں گے
شائع 02 اپريل 2024 04:34pm

وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے مغوی بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

کراچی میں بچی پریا کماری ولد راجو مل ہندو کے اغواء کے معاملے پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے مغوی بچی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی محکمہ وزیر داخلہ کے مطابق جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی سربراہی ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی کریں گے۔

جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ، ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنویر تنیو اور 2 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔

محکمہ وزیر داخلہ سندھ کے مطابق جے آئی ٹی میں ڈی ایس پیز کی نامزدگی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی کو 3 ہفتوں میں رپورٹ ارسال کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

karachi

JIT

sindh

interior minister sindh

joint investigation team

zia ul hassan lanjar

child priya kumari