Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے آستینیں چڑھا لیں

پاکستان پیپلز پارٹی نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بہت بڑی تبدیلی لاؤں گا، طلحہٰ محمود
شائع 02 اپريل 2024 04:24pm

سابق سینٹر طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے آستینیں چڑھا لی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اراکین کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل طلحہٰ محمود نے جمعیت علمائے اسلام کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات ہوئی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے غور وفکر کے بعد قبول کی۔

اور اب آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طلحہٰ محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے موقع دیا تو وہ خیبرپختونخوا میں بہت بڑی تبدیلی لے آئیں گے۔

خیال رہے کہ طلحہ محمود کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ترجما فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ باتیں سننے میں آرہی ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بن چکا ہے، خیبرپختونخوا سے بھی آوازیں آرہی ہیں کہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس ہوگی اور فارورڈ بلاک کا اعلان ہوجائے گا۔

KPK Assembly

senator talha mehmood

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Forward Block