کراچی میں عید الفطر کے دوران بارش کا امکان
چار سے پانچ اپریل تک موسم گرم اور خشک رہے گا
محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے دوران بارش کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12 سے 14 اپریل کے دوران مغربی ہواؤں کے زیر اثر رِم جِھم متوقع ہے۔
جبکہ چار سے پانچ اپریل تک موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس دوران پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت رہ سکتا ہے، موسم کی وجہ سے حساس افراد کو گلے اور آنکھ میں تکلیف کی شکایت ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 5 سے 7 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔
Rain
Eid ul Fitr
Karachi Rain
مقبول ترین
Comments are closed on this story.