Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

سونے کی عالمی قیمت 5 ڈالر کمی واقع ہوئی ہے
شائع 02 اپريل 2024 02:29pm

سونے کی مقامی و عالمی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے، 10 گرام سونا 429 روپے اور تولہ 500 روپے سستا ہو گیا ہے۔

کمی کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ سونا فی تولہ 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے پر آگیا۔

سونے کی عالمی قیمت 5 ڈالر کمی سے 2273 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دوسری چاندی کی قمیت مستحکم دکھائی دی ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

اس سے قبل بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 254 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے کے بعد 201303روپے ہوگئی تھی۔

سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2600 روپے ہو گئی تھی۔

پاکستان

سونا

Gold prices

Gold Rates 2024