Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کے حلف سے پی ٹی آئی کو کتنی سینیٹ نشستوں کا نقصان ہوگا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے
شائع 02 اپريل 2024 11:09am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے۔ صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کے حلف اٹھانے سے پی ٹی آئی کو کتنی سینیٹ نشستوں کا نقصان ہوگا؟

صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے مخصوص نشستوں پر اراکین کے حلف اٹھانے کیلئے اسمبلی اجلاس نہیں بلایا اور سینیٹ الیکشن کے دن اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنا پڑ گیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت سنی اتحاد کونسل کے 91 اور اپوزیشن کے 27 ارکان حلف اٹھا چکے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو مزید 25 نشستیں ملی ہیں، اگر 25 ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا تو اپوزیشن کو ایک نشست کے بجائے سینیٹ کی 4 نشستیں ملیں گی۔

صوبائی اسمبلی کے مخصوص اراکین کی حلف برداری سے حکومت جنرل کی 2 اور خواتین و ٹیکنو کریٹ کی ایک ایک نشست سے محروم ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست پر17 اراکین اسمبلی ایک سینیٹر منتخب کرسکتے ہیں۔

اگر خیبرپختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین کے حلف کے بغیر سینیٹ الیکشن ہوتے تو سنی اتحاد کونسل 11 میں سے 10 نشستیں جیت سکتی تھی، اگر مخصوص نشستوں پر ارکان حلف اٹھا لیں تو اپوزیشن 4 نشستیں جیت سکتی ہے۔

pti

Senate election

Sunni Ittehad Council