Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم گرما میں کھانوں کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے

گرمیوں میں کھانوں کے جلدی خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
شائع 02 اپريل 2024 11:59am
اسٹوک
اسٹوک

موسم گرما میں باہر کا درجہ حرارت دھیرے دھیرے بڑھتا ہے جس سے جسم میں گرمی اور پسینہ کی شکایت بھی پیدا ہو رہی ہے، سورج کی تمازت الگ لیکن یہ گھرسے باہر نکلنے سے بچنے کا بہانہ نہیں ہوسکتا ۔

صبح اٹھنا ، گھرکے کام کاج ختم کرنا ، دوپہر کا کھانا پیک کرنا اور کام پر جانا ،ہم میں سے اکثر لوگوں کا روزمرہ کا معمول ہے ۔

تاہم گرمیوں میں کھانوں کے جلدی خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین آپ کو کے کھانوں کو اس کے استعمال تک تازہ رکھنے کے لیے احتیاطی تدا بیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ،جن پر گرمیوں میں عمل کرنا ضروری ہے ۔

۔

گرمیوں کے موسم میں ہوا میں درجہ حرارت اور نمی بڑھ جاتی ہے ۔جس کی وجہ سے بیکٹریا کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔

تیزی سے بڑھتے ہوئے بیکٹریا کھانے کی آلودگی کے خطرے کو بڑھاتے ہیں ، جس سے فوڈ پوائزننگ اور دیگر بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کو کئی طریقوں سے روکا جا سکتا ہے ۔ آپ کو صرف یہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنا کھانا کیا اور کیسے کھا رہے ہیں ۔

انسولیٹڈ کنٹینر استعمال کریں

ماہر غذائیت کے مطابق ،انسو لیٹڈ کنٹینر کھانے کو محفوظ درجہ حرارت پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ کھانے کو باہر کے سرد وگرم درجہ حرارت سے متاثر ہونے سے بھی روکتا ہے ۔

کھانوں کو گرم پیک نہ کریں

غذا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ فوری کسی بند کنٹینر میں گرم کھانا ڈالتے ہیں ،تو آپ کا کھانا اپنی غذائی اہمیت کھو سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ یہ کنٹینر میں اضافی نمی بھی شامل کرتا ہے ، جس سے یہ بیکٹریا کی افزائش کی آماجگاہ بن جاتے ہیں اور کھانا جلدی خراب ہو جاتا ہے ۔

ماہرہن مشورہ دیتے ہیں کہ بہتر ہے کہ پہلے کھانے کوروم ٹمپریچر پر لایا جائے ۔اور پھر اسے پیک کیا جائے ۔

کراس آلودگی کی روک تھام

موسم گرماکے دوران کھانوں کی کراس آلودگی ایک بڑا خطرہ ہے ۔

مختلف قسم کے کھانوں کوالگ الگ اور محفوظ طریقوں سے پیک کرنا ضروری ہے ۔خاص طور پر پکے ہوئے اور کچے کھانوں کوالگ الگ پیک کرنا چاہیے ۔تاکہ صحت کے کسی بھی خطرے کے بغیر دونوں سے لطف اندوز ہوا جا سکے ۔

پانی زیادہ لیا جائے

آب وہوا کی تبدیلی ، پانی اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر شدید اثر ڈالتی ہے ۔

گرمیوں کےموسم کے دوران صاف اورزیادہ پانی پینا ضروری ہے ۔ اس لیے گرمیوں میں باہر نکلتے وقت گھر سے پینے کا پانی لے جانے کو ترجیح دیں ۔

ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں

آپ جہاں کہیں بھی ہوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا یقینی بنائیں پانی کی بوتل، صابن اور کاغذ کے تولیے استعمال کریں ۔

صحت

دسترخوان

weather

lifestyle