Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے نوجوانوں کو مارا جارہا ہے، وزیر داخلہ سندھ عجیب بیانات دے رہے ہیں، فیصل سبزواری

اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو لوگ آپریشن کا مطالبہ کرتے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان
شائع 02 اپريل 2024 10:39am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو چند ہزار روپے کے پیچھےمارا جارہا ہے، اور وزیر داخلہ سندھ عجیب بیانات دے رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبز واری نے کہا کہ کراچی میں 3 ماہ کے دوران 50 شہری اسٹریٹ کرائم میں قتل کئے جا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پہلے ٹارگٹ کلنگ کا الزام ایم کیوایم پر لگا دیا جاتا تھا، لیکن اب وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کرائم اتنا نہیں جتنا بتایا جا رہا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں پہلے لوگوں کو لوٹا جاتا تھا اب قتل بھی کیا جانے لگا ہے ،یہ شہر ایک اور آپریشن کا متقاضی ہے، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو لوگ آپریشن کا مطالبہ کرتے۔

سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس سینیٹ کی ایک نشست کیلئے ووٹ پورے ہیں، فیصل واوڈا آزاد امیدوار ہیں، ایم کیوایم و پی پی ارکان ووٹ دیں گے، امید ہے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔

Senate election

MQM Pakistan

Pakistan Politics