پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے، درخواست
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کر دیا گیا۔
درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بین الاقوامی دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں۔
مزید کہا گیا کہ عید الفطر سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔
درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔
Lahore High Court
petrol price hike
Pakistan Inflation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.