Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 16 اپریل، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا

سینیٹ اجلاس 5 اپریل بروز جمعہ طلب کرنے کی سمری ارسال کردی گئی
شائع 01 اپريل 2024 09:24pm

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صدرکےخطاب سے باضابطہ طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں صدرکےپارلیمان سے خطاب پر بحث ہوگی۔

سینیٹ انتخابات کے بعد نو منتخب سینیٹرزکی حلف برداری کے معاملے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق مراسلہ پارلیمانی امورکوارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق مراسلہ پارلیمانی امور کو ارسال کردیا جس کے مطابق سینیٹ اجلاس 5 اپریل بروز جمعہ طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔

نومنتخب سینٹرز سے حلف لینے کیلئے پرزائڈنگ افسر کی تعیناتی کے لیے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا گیا۔

ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری کے لیے پریزائڈنگ افسر کی تعیناتی آئینی تقاضہ ہے، پریزائڈنگ افسر ہی نئے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی ہونے کی صورت میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا چھناؤ عید کے بعد ہوگا۔

سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جبکہ اگلے مرحلے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

مخصوص نشستوں پر حلف نہیں دلا سکتے، اسپیکر خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن پر ہائیکورٹ پہنچ گئے

پی ٹی آئی نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد

Senate election

Senate session

Senate of Pakistan