Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقتدر حلقے 27 رمضان کو غریب افراد کیلئے معافی کا اعلان کریں، شیخ رشید

شیخ رشید سمیت 69 ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان
شائع 01 اپريل 2024 01:34pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کردی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیس چل رہے ہیں، 11 کیسز دہشت گردی عدالت میں ہیں وہاں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، پاکستان کو آگے جانا چاہییے کیونکہ غریب کی حالت بہت خراب ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بہت پہلے کہا تھا (ن) میں سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے، بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

9 مئی مقدمات: شیخ رشید سمیت 69 ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل سمیت 69 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں جبکہ ملزموں پر 23 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے 3 تھانوں کے مقدمات کی سماعتسماعت کی۔

شیخ رشید احمد، زرتاج گل اور صداقت عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کے نقول پیش کرنے کا حکم دیا جس پر شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، زرتاج گل سمیت 69 ملزمان کو چالان کے نقول فراہم کر دی گئیں۔

آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ، تینوں مقدمات کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

4 مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی ضمانت منظور

دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی ضمانت منظور کرلی۔

عمر ایوب اور شبلی فراز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل بابر اعوان بھی عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کی۔

مزید پڑھیں

زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

9 مئی واقعات: انسداد دہشتگردی عدالت میں صوبائی وزیر کی عبوری ضمانت منظور

گوجرانوالہ میں 9 مئی کے واقعے پر 51 ملزمان کو پانچ پانچ سال قید

rawalpindi

Omar ayub

shibli faraz

Sheikh Rasheed

ATC

Omar Ayub Khan

Zartaj Gul

umar ayub

MAY 9 RIOTS

9 May Cases