Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابقہ شوہر نے کیوں چھوڑا، صاحبہ کی والدہ نشو کا انکشاف

صاحبہ کی والد سے پہلی ملاقات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ماضی کی اداکارہ کی گفتگو
شائع 01 اپريل 2024 12:31pm

صاحبہ ریمبو ہماری انڈسٹری کی ایک جانی پہچانی اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بڑی اسکرین سے کیا اور شہرت کی بلندی کو چھو لیا، تاہم بعد میں انہوں نے چھوٹی اسکرین کارخ کیا اور آج ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی کام کررہی ہیں۔

حال ہی میں صاحبہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کر کے پورے انٹر نیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ، جس میں وہ اپنے سگے والد سے پہلی بار ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو ئی اورلوگوں کایہ سوال تھاکہ وہ اس سے پہلے اپنے والد سے کیوں نہیں ملی۔

زیڈ این اے انٹرٹینمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ کی والدہ اور پاکستانی فلموں کی مایہ ناز اداکارہ نشو نے ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ کے والد انعام ربانی انہیں چھوڑ کر گئے تو وہ چھ ماہ کی حاملہ تھیں۔

نشو کے مطابق ربانی نے انہیں چھوڑ کر جانے بعد فورا دوسری شادی کر لی تھی۔

نشو کو انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد طلاق دی تھی، مگراس کے بعد وہ دوبارہ ان سے ملنے کے لیے کبھی نہیں آئے ۔

نشو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دوسرے سے صلح کی بھی کوشش نہیں کی۔

علیحدگی اور طلاق کا سبب بتاتے بتاتے ہوئے نشونے کہا کہ ان کے خاندان ان کی شادی کے خلاف تھے اور یہی ان کے درمیان دراڑ کی بڑی وجہ بنی ۔

نشو کا کہنا تھا کہ جب انکی شادی ہوئی تھی تو ان کے شوہر کام نہیں کرتے تھے اور وہ کام کر کے گھر کی ساری ذمہ داریاں اٹھا رہی تھیں ۔

نشو اس بات پر بہت دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نےمایوسیانہ انداز میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی مرد کو خاندان کے دباو میں آکر اپنے بیوی بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے، بلکہ ان کے ساتھ رہنا چاہیے۔

lifestyle

showbiz celebrities

Pakistani celebrity

Sahiba Rambo

Nisho Begum