Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدرکے سرکاری طیارے سے چیزیں چُرانا بند کردیں، صحافیوں کو انتباہ

مبینہ طور پر جیٹ طیارے سے غائب ہونے والی اشیاء میں برانڈڈ تکیے، شیشے اور سونے سے بنی پلیٹیں شامل ہیں۔
شائع 01 اپريل 2024 11:40am

صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے سرکاری طیارے سے یادگاری سامان چوری کرنا بند کردیں۔

فروری میں بائیڈن کے دورہ امریکہ کے بعد ایئر فورس ون کی انوینٹری چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ اس کے پریس سیکشن سے کئی چیزیں غائب ہیں۔

مبینہ طور پر جیٹ طیارے سے غائب ہونے والی اشیاء میں برانڈڈ تکیے، شیشے اور سونے سے بنی پلیٹیں شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن نے صحافیوں کو متنبہ کیا ہے کہ طیارے سے سامان لے جانے کی ممانعت ہے۔

گزشتہ ماہ ایسوسی ایشن نے نامہ نگاروں کو ایک ای میل بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کے گروپ پریس پول پر اس طرح کے رویے کی خراب عکاسی ہوتی ہے اور اسے روکنا چاہیے۔

بعض اوقات صحافیوں کو ایم اینڈ ایم چاکلیٹ کے چھوٹے چھوٹے پیکج دیے جاتے ہیں جنہیں صدارتی مہر سے سجایا جاتا ہے۔لیکن رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایئر فورس ون کے لوگو والی اشیاء بشمول کٹلری اور تولیہ لینا برسوں سے عام بات ہے۔

تصویر: بی بی سی

وائس آف امریکہ سے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگار میشا کوماڈوفسکی نے صدر کے طیارے میں ان کے سفر سے متعلق اشیاء کا ایک مجموعہ جمع کیا ہے۔

انہوں نے ایئر فورس ون کے لوگو والا پیپر کپ اٹھاتے ہوئے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ، ’میں نے اس مجموعے کو اکٹھا کرنے کے لیے کسی کو شرمندہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی غلط کام کیا۔‘

کوماڈوفسکی کے پاس صدارتی ایم اینڈ ایم کا ایک باکس بھی ہے جس پر مسٹر بائیڈن کے دستخط ہیں۔

ایئر فورس ون، جسے وائٹ ہاؤس صدر کا ”آسمان میں دفتر“ کہتا ہے، میں 4،000 مربع فٹ (372 مربع میٹر) فرش کی جگہ ہے جو تین سطحوں پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس کی متاثر کن سہولیات میں صدر کے لئے ایک وسیع سویٹ، ایک آپریٹنگ ٹیبل کے ساتھ ایک میڈیکل اسٹیشن، ایک کانفرنس اور ڈائننگ روم، کھانے کی تیاری کیلئے 2 گیلریز جو ایک وقت میں 100 افراد کو کھانا کھلا سکتی ہیں، اور پریس، وی آئی پیز، سیکیورٹی اور سیکریٹریل اسٹاف کے لیے مخصوص علاقے شامل ہیں۔

اپنے جدید ایویونکس اور دفاع کے ساتھ اس طیارے کو ایک فوجی طیارے کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے ، جو فضائی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تصویر: بی بی سی

یہ فضا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس سے اسے لامحدود وقت تک پرواز کرنے کی اجازت ملتی ہے ۔ ہنگامی صورتحال میں اہم ایئر فورس ون محفوظ مواصلاتی آلات سے بھی لیس ہے جس سے طیارے کو موبائل کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

جہاز پر 85 ٹیلی فون، دو طرفہ ریڈیو اور کمپیوٹر کنکشن کْا کلیکشن بھی ہے.

Joe Biden

US President

BIDEN'S AIRCRAFT