پرکشش مراعات پر برازیلین کوچ کا پاکستان والی بال ٹیم سےعلیحدگی کا فیصلہ
پاکستان والی بال ٹیم کے برازیلین کوچ ایسانے رمیرس نے پرکشش پیشکش پر پاکستان والی بال ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، ایشین گیمز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے والی کورین ٹیم کی کوچنگ کیلٸے ایسانے رمیرس کا معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستان والی بال ٹیم آٸندہ ماہ برازیلین کوچ کی خدمات سے محروم ہو جائے گی۔
پاکستان برازیلین کوچ کو ماہانہ چار ہزارڈالرز ادا کر رہا تھا جس پر کورین حکومت نے انھیں ڈبل تنخواہ 8 ہزار ڈالرز اور اہلخانہ کیلٸے پرکشش مراعات کی پیشکش کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری محمد یعقوب، برازیلین کوچ کی خدمات سے محروم ہونے پر پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں، کورین حکومت جیسا پیکج نہیں دے سکتے، پاکستان برازیلین کوچ کی بدولت ایک سال میں ایشیا میں پانچویں پوزیشن پر آگیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب ہم نٸے کوچ کیلٸے مختلف آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوریا کیخلاف ایشین گیمز میں پاکستان کی جیت پر برازیلین کوچ کے رونے کی ویڈیو بھی واٸرل ہوٸی تھی۔
Comments are closed on this story.