Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کیخلاف درخواست خارج

اگر حکومت پنجاب ایسا کرے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر دیں، لاہور ہائیکورٹ
شائع 01 اپريل 2024 11:03am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور ہائیکورٹ میں کسان کارڈ پر قائد ن لیگ نوازشریف کی تصویر لگانے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ متعدد بار ایسی ذاتی تشہیر کو منع کر چکی ہے، آپ عوام کے پیسے سے تو تشہیر نہیں کر سکتے۔

جواب میں وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا، یہ درخواست وقت سے پہلے آگئی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب ایسا کرے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر دیں۔

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz