بیوی بچوں کو قتل کر کے 3 دن لاشوں کے ساتھ رہنے والا گرفتار
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 32 سالہ شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور دو بچوں کا قتل کرنے کے بعد لاشیں تقریبا دو دن تک گھر میں رکھیں۔ پولیس کے مطابق گھر سے آنے والی بدبو کی وجہ سے ملزم کو اتوارکے روز گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کی شناخت رام لگن گوتم کے طور پر ہوئی ہے جسے 30 سالہ بیوی جیوتی اور 6 اور 3 سالہ بچوں پائل اور آنند کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی پچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ڈی سی پی (جنوبی) تیج سوروپ سنگھ کے مطابق، بلرام پور ضلع کا رام لگان بجنور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے سروان نگر علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا، قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب قریب ہی رہنے والے مکان کے مالک دھریندر کمار نے گھر کا دورہ کیا۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ رام لگان اور جیوتی نامی جوڑے کی شادی کو 7 سال ہو چکے تھے اور ملزم کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے اکثر ان کے درمیان بحث ہوتی تھی۔ ان کے درمیان 28 مارچ کی رات کو بھی جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد اس نے بیوی بچوں کو مار ڈالا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔ تہرا قتل کرنے کے بعد ملزم نے اسی کمرے میں رات گزاری جہاں لاشیں موجود تھیں۔
اطلاعات کے مطابق، اگلے تین دنوں تک وہ صبح گھر سے نکلتا اور رات کو گھر واپس آجاتا۔ پولیس نے بتایا کہ رام لگان کے رویے اور بدبو کو دیکھ کر مکان مالک مکان گھر میں داخل ہوا جہاں اسے ایک بوری کے اندر 3 لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔
ملزم لاشوں کو باہر نکالنے سے قاصر تھا کیونکہ وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رام لگان نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا کہ اس کی فیملی ہولی کے لیے ایک رشتہ دار کے گھر گئی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.