Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کی پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو اہم ہدایت

پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے جائیں، درخواست
شائع 01 اپريل 2024 09:51am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی وکیل رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور کےعلاقے مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے جائیں، عدالت پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درامد کا حکم دے۔

lahore police

Basant

kite killing

kite flying