Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کپتانی چھننے کے بعد خود سے منسوب بیان پر شاہین آفریدی برہم، پی سی بی سے بڑا تنازع شروع

پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ بابراعظم کو وائٹ بال کرکٹ کا نیا کپتان مقررکیا ہے
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 01:16pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی کہانی مزید بحران کا شکار ہوگئی، شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد خود سے منسوب غلط بیانی جاری کرنے پر مایوسی اور برہمی کا اظہارکیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ بابراعظم کو وائٹ بال کرکٹ کا نیا کپتان مقررکیا ہے، اور شاہین شاہ آفریدی واضح جواز کے بغیر ٹی 20 کی کپتانی سے اچانک برطرفی سے مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ شاہین آفریدی پی سی بی کی ویب سائٹ پر خود سے منسوب اقتباسات شائع کرنے والے بیان پر برہم ہیں جو انہوں نے نہیں کہا۔ ای ایس پی این کرک انفو کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اس حوالے سے بیان دینے کے دہانے پر تھے لیکن پی سی بی نے ان کے ساتھ ہنگامی مذاکرات کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اُن کی ایک اور ملاقات آج پیریکم اپریل کو ہوگی۔

بابر اعظم کو دوبارہ کپتان مقرر کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد پی سی بی کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی بطور کپتان مکمل حمایت کا وعدہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ تاہم اسی پریس ریلیز میں شاہین کا مبینہ طور پر ایک بیان بھی شامل کیا گیا جس کی انہوں نے نہ تو تائید کی اور نہ ہی اس کی منظوری دی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ شاہین نے اس غلط بیانی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کرنے پر غور کیا لیکن صورتحال خراب کرنے سے متعلق خدشات پر قریبی ساتھیوں نے انہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں کیا کہا گیا

شاہد آفریدی سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’میں ان یادوں اور موقع کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابراعظم کی حمایت کروں۔ میں ان کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں۔ میں میدان کے اندر اور باہر ان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہم سب ایک ہیں. ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد ملے۔‘

شاہین آفریدی کو ٹوئیٹ کرنے سے روک دیا گیا

اطلاعات کے مطابق شاہین آفریدی کی جانب سے بیان سے اظہار لاتعلقی کے بعد پی سی بی نے انہیں ٹوئیٹ کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہین آفریدی اس معاملے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھنے والے تھے تاہم انہیں ٹوئٹ نہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

تازہ ترین پیشرفت پاکستان کے کیمپ میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کے لیے تیار ہے جہاں کپتانی کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے بار بار پلٹنے سے کھلاڑیوں میں اتحاد کا سخت امتحان لیا گیا ہے۔ اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کا تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو برطرف کرنے کا فیصلہ پہلے ہی حتمی شکل دینے کے دہانے پر تھا۔

جس طرح سے شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی بابر اعظم کو سونپی گئی ہے اس سے پاکستان کرکٹ کے دو بڑے ستاروں کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دونوں کے درمیان کئی سال سے قریبی تعلقات رہے ہیں اور شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ سال بابر اعظم کی کپتانی کے لیے عوامی حمایت کی پیشکش کی تھی۔

توقع کی جارہی ہے کہ چیئرمینپی سی بی شاہین شاہ آفریدی کو مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے اور اس پورے معاملے پر پیدا ہونے والی ناراضگی کو دور کریں گے۔

cricket

babar azam

PCB

Shaheen Shah Afridi

mohsin naqvi