Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے ڈی چوک پر غزہ بچاؤ مارچ، شرکاء کا کھلے آسمان تلے پانی اور کھجور سے افطار

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی
شائع 31 مارچ 2024 09:08pm

اسلام آباد کے ڈی چوک میں جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ بچاؤ مارچ کا انعقاد کیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء مارچ نے کھلے آسمان تلے پانی اور کھجور سے روزہ افطار کیا۔

مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کی، احتجاج میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی اور شرکاء نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت غزہ کے زخمیوں کے انخلا میں کردار ادا کرے، شہداء کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،، فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، سب کو مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔

غزہ بچاؤ مارچ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی، شرکاء نے ڈی چوک پر کھلے آسمان تلے پانی اورکھجورسے روزہ افطار کیا اور نماز مغرب کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

اسلام آباد

D Chowk

Jamat e Islami

Save Gaza March