Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گوادر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملہ، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب گوادر میں آنکاڈہ ڈیم کے نزدیک مسلح افراد نے حملہ کیا
شائع 31 مارچ 2024 05:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے شہر گوادر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں سانجی پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل ٹیم چوکیوں کی طرف جانے والے راستے پر رواں تھے۔

اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب گوادر میں 32 پنجاپ رجمنٹ آرمی کی بی ڈی ٹیم پر آنکاڈہ ڈیم کے نزدیک مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی ظہور اور سپاہی الطاف شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی ساجد حسین، تجمل حسین، ابرار احمد اور گل حیدر زخمی ہوئے۔

جاں بحق اور زخمی سپاہیوں کو طبی امداد، علاج اور ضروری کارروائی کے لیے جی ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

مزید پڑھیں

گوادر حملے میں ہلاک دہشتگرد بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا ’لاپتہ‘ کارکن نکلا

لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل بھائی دہشت گرد تنظیم کا رکن تھا، گوادر حملے میں ہلاک کریم کی بہن کا بیان

بلوچستان

Gawadar

bomb blast

gawader

Bomb Disposal Squad