Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

الخدمت کراچی کے تحت نادار افراد کے لیے بلا سُود قرضے

30 تا 76 ہزار کے قرضوں کا بنیادی مقصد چھوٹا کاروبار شروع کرنے میں مدد دینا ہے
شائع 31 مارچ 2024 03:28pm

معروف فلاحی ادارے الخدمت کراچی نے مائیکرو فائنانس پروگرام کے تحت پریشان حال اور نادار افراد کے لیے بلا سود قرضوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات الخدمت کراچی کے سی ای او نوید علی بیگ نے بتائی۔

’مواخات‘ کے زیرِعنوان شروع کیے گئے پروگرام کے تحت معاشی مشکلات سے دوچار افراد یا گھرانوں کو بلا سود قرضے دینے کا بنیادی مقصد انہیں چھوتے پیمانے کا کاروبار شروع کرنے میں مدد دینا ہے۔

نوید علی بیگ نے بتایا کہ مختصرالمیعاد قرضہ 30 ہزار سے 75 ہزار روپے کے درمیان ہوگا۔ ان قرضوں کو چھوٹی اقساط میں وصول کیا جائے گا۔ اب تک ریکوری اطمینان بخش رہی ہے۔

’مواخات‘ کے ڈائریکٹر یوسف محی الدین نے بتایا کہ پیر الٰہی بخش کالونی میں قائم دی اسکل ڈیویلپمنٹ سینٹر بھی اِسی پروگرام کے تحت چلایا جارہا ہے۔ یہ سینٹر نیم خواندہ نوجوانوں کو تکنیکی تربیت مفت فراہم کرتا ہے۔ نوجوان سلائی، بجلی کا کام، موبائل فون کی مرمت اور دیگر ہنر سیکھ سکتے ہیں۔ حال ہی میں انڈسٹریل آٹومیشن اور سولر پی وی ٹیکینیشن کے کورس بھی اس سینٹر کے نصاب میں شامل کیے گئے ہیں۔ ایسے ہی مراکز شہر کے دیگر علاقوں میں بھی قائم کیے جارہے ہیں۔

interest free loans

vocational training

AL KHIDMAT KARACHI

MICROFINANCE