وزیر داخلہ سندھ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کا اعلان کردیا
سندھ کے وزراء نے صوبے کے مختلف اضلاع میں صورتحال کو بہتر قرار دے دیا ہے، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ کچے میں ہنی ٹریپ کے 2 واقعات پیش آئے ہیں، مختلف اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
پولیس سے متعلق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا ہے، پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں حالات سنبھال لیے ہیں۔
استاد کے قتل پر سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں۔ جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ نرمی کا برتاو نہیں کیا جائے گا، سندھ کی عوام سے کہتا ہوں کہ امن و امان جلد قائم ہوگا۔
ڈاکوؤں کے گھروں کو اس وقت مسمار کیا جارہا ہے، نئے آئی جی سندھ کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے جارہے ہیں۔
ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب کوئی بوری بند لاشیں نہیں مل رہی، اب ایس ایچ اوز تک بات نہیں رکے گی، جس علاقے میں جرم ہوگا اس کے اعلی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پریا کناری کیس میں امجد شیخ کو تفتیش سپرد کی ہے، جبکہ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھرملتان موٹروےپربھی ٹریفک چل رہا ہے۔
جبکہ ایک بار پھر سندھ حکومت نے سندھ میں امن و امان قائم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان قائم کرکے دیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے سخت اقدامات کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.