Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام کا کارکنان کے ہمراہ پیسکو مردان آفس پر دھاوا

مظاہرین نے اپنے علاقہ میں لوڈمنیجمیٹ میں کمی کا مطالبہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2024 02:15pm

پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام نے کارکنوں سمیت پیسکو مردان آفس پر دھاوا بول دیا ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق آن ڈیوٹی ایس ڈی او پار ہوتی طلحہٰ احمد پر تشدد کرتے ہوئے یرغمال بنایا گیا ہے جبکہ دھاوا دینے کے ساتھ ساتھ مشتعل افراد نے پیسکو عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ کرتے رہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق آن ڈیوٹی ایس ڈی او پارہوتی طلحہٰ احمد پرتشدد کیا ہے۔ مظاہرین کو اکسایا ایس ڈی اوسمیت دیگر پیسکوعملے کو بلڈنگ سے نیچے گرادیں ہیں۔

واضح رہے مظاہرین نے اپنے علاقہ میں لوڈمنیجمیٹ میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ علاقہ واجبات کی عدم ادائیگی پرہائی لاسز ایریا میں شمار ہوتا ہے، مذکورہ سانحہ کا مقصد شرانگیزی پھیلانے، سیاسی دباؤ کے سوا کچھ نہ تھا۔

سی ای او پیسکو نے ڈی پی او مردان سے قانونی کارروائی کی استدعا کی۔

pti

peshawar

Office

MPA

PESCO