آئی جی سندھ کی یوم علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر سندھ بھر میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی کرادی۔
اپنے ایک بیان میں آئی جی سندھ نے کہا کہ مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے، واچ ٹاورز اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جلوس سے ملنے والے تمام راستوں،انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی کو ہرلحاظ سے غیر معمولی بنایا جائے، مختلف علاقوں سے برآمد ہونےوالے مرکزی اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو مزید بڑھایا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ معلومات کے حصول شیئرنگ اور فالو کرنے کے عمل میں تاخیر ہر گز نہ کی جائے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلع ٹو ضلع، تھانہ ٹو تھانہ روابط حکمت عملی پر دوران سنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اورسرچنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔
Comments are closed on this story.