Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت نے کراچی کو ڈاکوؤں کے سپرد کر دیا، فاروق ستار

علی خورشیدی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد، ترجمان ایم کیو ایم
شائع 31 مارچ 2024 07:45am

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہرکو ڈکیتوں کے سپرد کر دیا، ایم کیوایم کسی صورت عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں رہنے دیگی۔ دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد کردیا۔

کراچی میں فاروق ستار کی زیرصدارت ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں شہر قائد کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں روزانہ سیکڑوں وارداتیں ہورہی ہیں، جس میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت امن وامان کےقیام میں ناکام ہوچکی ہے، شہر میں حکومت و انتظامیہ کا وجود کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔

##علی خورشیدی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علی خورشیدی کو قائد حزب اختلاف برائے صوبائی اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

Sindh government

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)