Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کی عدالت سے وزیراعلی خیبرپختونخوا گنڈاپور کے وارنٹ جاری

پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ مقدمات، فیصل جاوید اور علی نواز بری
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2024 11:59pm

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، جبکہ فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود اورعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے۔

مفرور کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے، اپیلیٹ ٹریبونل

عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

Senator Faisal Javed

Ali Amin Gandapur

Arrest Warrant

Ali Nawaz Awan