Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرنائی کے قریب دھماکہ 1 شخص جاں بحق 14 زخمی

مزدوروں کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی
شائع 30 مارچ 2024 04:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکے میں1 شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں

ذرائع کے مطابق ماری گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی کے سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا۔

دھماکے سے مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

دوسری جاں بحق لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دھماکے کے مقام کو بھی سیل کر دیا ہے۔

ٓوزیر اعلٰی بلوچستان نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ سرفراز بُگٹی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

بلوچستان

Harnai

Blast