Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گوجرانوالہ میں 9 مئی کے واقعے پر 51 ملزمان کو پانچ پانچ سال قید

نومنتخب رکن اسمبلی بھی سزا پانے والوں میں شامل
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2024 09:37am

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار51 ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے کیس کی سما عت سینٹرل جیل میں کی۔

فاضل جج نے نو مئی کے واقعات میں گرفتار تمام 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال کی سزا کا حکم سنایا۔

اطلاعات کے مطابق سزا پانے والوں میں گوجرانوالہ سے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔

جبکہ سینٹرل جیل کی سیکورٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے۔

مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت پولیس کے دس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا، مظاہرین کی جانب سے چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

نو مئی کو تھانہ کینٹ پولیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کا مقدمہ زیر سما عت رہا، اس دوران پولیس نے مقدمہ میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

دہشت گردی عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے، مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضما نتوں پر ہیں۔

Gujranwala

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

Anti terrorist court

sentence