Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

عدالت نے سیکرٹری بلدیات، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو ذاتی حیثیت طلب کر لیا
شائع 30 مارچ 2024 03:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات، مکینزم کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی تعمیرات کے انہدام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ کے ایم سی، ایم ڈی اے، کچی آبادی اتھارٹی میں رابطے کا نظام نہیں ہے۔

متعلقہ اداروں کے درمیان دائرہ کار کے تنازع شدت اختیار کرگیا۔

عدالت کی جانب سے کہنا تھا کہ کے ایم سی، ایم ڈی اے، کچی آبادی اتھارٹی میں رابطے کا نظام نہیں، کچی آبادی اتھارٹی سندھ حکومت کے تحت کام کرتی ہے۔

کچی آبادی اتھارٹی سندھ حکومت کے تحت کام کرتی ہے،عدالت کچی آبادی اتھارٹی کےاختیارات بھی واضح نہیں۔

عدالت نے سیکرٹری بلدیات، سینئر ممبربورڈ آف ریونیو ذاتی حیثیت طلب کر لیا ہے۔

جبکہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات، مکینزم کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے ہیں کہ ایس بی سی اے، کچی آبادی اتھارٹی کےاختیارات واضح کریں۔ جبکہ عدالت نے سماعت چوبیس اپریل تک ملتوی کردی۔

kmc

Local bodies

Sindh High Court

MDA