Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن نے شور شرابے میں پنجاب اسمبلی نے 617 ارب سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا

پنجاب اسمبلی ضمنی بجٹ منظور، ڈپٹی سپیکر نے گلوٹین قانون کا اطلاق کر دیا
شائع 30 مارچ 2024 03:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی نے 617 ارب سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے سپلمنٹری بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی میں 617 ارب سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا گیا ہے، جبکہ اس موقع پر وزیرخزانہ نےبجٹ کی منظوری پراسمبلی ملازمین کوخوشخبری دے دی ہے۔

جس کے مطابق اسمبلی ملازمین کو 1 ماہ کی تنخواہ اعزازیہ کےطورپردینےکا اعلان کردیا ہے۔

اسی دوران ضمنی بجٹ کے تمام مطالبات زر منظور کر لیے ہیں جبکہ اپوزیشن کی تحاریک کو مسترد کر دیا ہے۔ بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ کیا گیا۔ تاہم بجٹ منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

دوسری جانب اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکرظہیرچنڑ نے گلوٹین قانون کا اطلاق کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جیلزاینڈ کونویکٹ سیٹلمنٹس کے سپلیمنٹری بجٹ میں 23 ارب 25 کروڑ 12لاکھ 9 ہزارمنظور دے دی ہے۔

جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے پبلک ہیلتھ کے سپلیمنٹری بجٹ کی مد میں 6 ارب 38 کروڑ 26 لاکھ 7 ہزارمنظور دی۔

دوسری جانب ویٹنری کے سپلیمنٹری بجٹ کی مد میں 2 ارب 64 کروڑ 18لاکھ 80ہزارمنظور دی گئی۔

متفرق محکموں کے سپلیمنٹری بجٹ کی مد میں 66کروڑ40لاکھ 1ہزارروپے منظور دے دی گئی ہے۔

punjab assembly

Supplementary Budget

CM Punjab Maryam Nawaz